counter easy hit

 مشیر وزیراعظم کو 300 ارب کا ٹھیکہ وزیراعظم نے اقربا پروری اور کرپشن کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے، روحی بانو

مشیر وزیراعظم کو 300 ارب کا ٹھیکہ وزیراعظم نے اقربا پروری اور کرپشن کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے، روحی بانو

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر روحی بانو نے میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مشیر وزیراعظم کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹھیکے عنائت کرنے پر سوال اٹھانے پر حکومتی وزیر کی تلخ بیانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے کر عمران خان نےکرپشن کے اگلے پچھلے سب ریکارڈ برابر کردیئے۔ مفادات کے ٹکرائو کی بنا ء پر رزاق دائود کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رزاق دائود کو فوری طور پر حکومتی امور سے الگ کیا جائے ، ثابت ہو گیا کہ حکومت کے اندر بیٹھے لوگ اربوں رپے کے قومی وسائل آپس میں بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مفادات کے ٹکرائو کے اپنے ہی بیانئے کی نفی کر دی ہے ،چیزیں منظر عام آئیں تو ایسے کئی اور گھپلے سامنے آئیں گے ،ایک مشیر کی کمپنی کو ٹھیکہ دینا براہ راست نیب کا معاملہ ہے، رزاق دائود کی کمپنی کو ٹھیکہ ملنے پر نیب کا متحرک نہ ہونا جانبداری ظاہر کرتا ہے۔

Roohi Bano, PRESIDENT, PPP, WOMEN WING, FRANCE