counter easy hit

کورونا وائرس سے بچنے کی کوشش۔۔!! ایران کے لوگوں نے ایسا کام کر لیا کہ 100 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے

تہران (نیوز ڈیسک ) ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کی کوشش میں زہریلی شراب پینے سے 100سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرنی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کچھ حسوں میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں سے زیادہ لوگ کورونا سے بچنے کیلئے زہریلی شراب پی کر جاں بحق ہوگئے ہیں
جبکہ 1ہزار لوگ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایرانی محکمہ صحت کورونا وائرس سے نبٹنے میں کی کوشش کررہا ہے کیونکہ اب تک ملک میں 17ہزار کورونا کیسز رجسٹر ہوچکے ہیں جبکہ 11سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اب لوگوں نے زہریلی شراب پینا شروع کر کے حکومت کیلئے نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے۔ایران میں کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز ایران میں کورونا وائر س کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔صرف ایک دن میں 147 افراد اس خطرناک وائر س سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد ایران میں اموات کی کُل تعداد ایک ہزار 135 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ وہ تمام افرادغیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ ایران میں لاکھوں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے مر سکتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے بلاوجہ سفر کرنا نہ چھوڑا اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کیا تو لاکھوں لوگوں جاں بحق ہو سکتے ہیں۔اسی وجہ سے ایران نے کورونا پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔ ایران میں کرونا وائرس کی وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں ایران تیسرے نمبر پر آچکا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website