counter easy hit

انسانی اعضاء کے ایک لاکھ ٹرانسپلانٹ آپریشن،سپین عالمی سطح پر پہلے نمبر پر

Human Organs Transplantation

Human Organs Transplantation

بارسلونا(ڈاکٹر قمرفاروق)سپین نے ایک لاکھ ٹرانسپلانٹ آپریشن کر کے اس شعبے کا عالمی تاج اپنے سر پر سجالیا۔ سپین کے ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ آپریشنز میں ایک لاکھ کا ہدف پورا کرلیا اور پوری دنیا میں سپین عالمی رینکنگ میں سر فہرست آگیا۔سپین میں ایک لاکھ واں ٹرانسپلانٹ آپریشن ڈاکٹر پیسٹ ہسپتال ویلنسیا میں رواں ماہ کے دوران کیا گیا۔یہ آپریشن گردے کی ٹرانسپلاٹیشن کا تھا۔اس بات کا انکشاف ہسپانوی نیشنل ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن نے کیا ہے۔ایک لاکھ ٹرانسپلانٹ آپریشنز میں سے 62967گردے کی منتقلی،23881جگر کی ٹرانسپلاٹیشن،7616دل کی منتقلی،3824پھیپھڑے ،1703لبلبے اور125آنتوں کے ہوئے ہیں۔ہسپانوی نیشنل ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کا دعویٰ ہے کہ اگلے 15سالوں میں ٹرانسپلانٹس آپریشن کی تعداد دگنی ہو جائیگی۔سپین انسانی جسمانی اعضاء کی ٹرانسپلانٹس کے علاوہ جسمانی اعضاء عطیہ کرنیوالے ممالک میں بھی عالمی سطح پر سب سے آگے ہے اور اس دوڑ میں سپین گزشتہ24سالوں سے سب سے آگے ہے۔سپین نے انسانی اعضاء کے عطیہ میں 2014میں اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑا تھا،جس میں سپین نے مجموعی طور پر 4360اعضاء عطیہ کئے تھے۔