yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

باادب با نصیب، بے ادب بد نصیب

Yes 1 Webmaster August 19, 2015 1 min read
Teacher
Share this:
Teacher Respect
Teacher Respect

تحریر: علینہ ملک، کراچی
انسان دنیا میں کبھی بھی تنہا وقت نہیں گزارتا، وہ کئی رشتوں ناتوں کے ساتھ جڑا رہتا ہے۔ ان میں سے کچھ رشتے اور تعلق خونی ہوتے ہیں جبکہ بہت سے رشتے اور تعلق روحانی، اخلاقی اور معاشرتی طور پر بنتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک رشتہ استاد کا بھی ہے۔ استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے۔ اسلام میں استاد کا رتبہ والدین کے رتبے کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ کیوں کہ دنیا میں والدین کے بعد اگر کسی پر بچے کی تربیت کی زمداری عائد ہوتی ہے تو وہ معلم یعنی استاد ہے۔ کیونکہ استاد ہی ہے جو ہمیں دنیا میں جینا اور رہنا سہنا سیکھاتا ہے،اور کتابوں کا علم سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔چنانچہ اس لحاظ سے استاد واجب الا احترام شخصیت ہے۔

گو یااستاد،معلم،یا مدرس کی تعریف اگر ان الفاظ میں کی جائے تو بے جا نہ ھوگا،ایک استاد لوہے کو تپا کر کندن بناتا ہے،پتھر کو تراش کر ہیرا بناتا ہے،بنجر زمین کو سینچ کر کھلیان بناتا ہے۔استاد معمار بھی ہے،لوہا ر بھی ہے،اور کسان بھی ہے۔استاد واجب الا احترام اور لا ئق تعظیم ہے۔استاد کا درجہ ماں،باپ کے برابر قرار دیا گیا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ایک زمانہ تھا جب طالبعلم حصول علم کی تلاش میں میلوں کا سفر پیدل کرتے تھے،سالہاسال ملکوں ملکوں گھومتے تھے۔گھر بار سے دور رہ کر اپنے پیاسے من کو سیراب کرتے تھے۔استادوں کی مار کھا تے تھے ڈانٹ بھگتاتے اور سزا جھیلتے تھے،تب کہیں جاکر نگینہ بنتے۔مگر اس دور کے طالبعلم با ادب اور با تمیز ہوتے تھے۔ استاد کے قدموں میں بیٹھنا،استاد کی باتوں کو خا موشی سے سننا،اور استاد کے سامنے چوں تک نہ کرنا کجا مذاق اڑانا تو دور کی بات نظر اٹھا کر بات کر نے سے بھی ڈرتے تھے۔

Teacher
Teacher

وقت نے اپنی اڑان بھری تو انسان بھی ترقی کی کئی منزلیں طے کرتا چلا گیا۔اور اگر وقت بدلا تو تہذیب اور ادب آداب کے انداز بھی ساتھ ساتھ بدلتے چلے گئے۔چنانچہ یہ حقیقت ہے کہ آج کے دور میں استادبنناجوئے شیر لانے کے مترادف ہے موجودہ دور میں اول تو کوئی استاد بننا پسند نہیں کرتا ہے اور جو بد قسمتی سے بن جاتا ہے وہ اپنی عزت گنوا دیتا ہے کیونکہ موجودہ دور کا طالبعلم استاد کو عزت دینے کا روادار نہیں ہے،وہ استاد کو ایک تنخواہ دار ملازم سمجھتا ہے جس کی عزت کرنا وہ ضروری نہیں سمجھتا۔اور بچوں کی اس سوچ کے سب سے بڑے زمدار خود والدین بھی ہیں جو بچپن سے ہی اپنے بچوں کے زہنوں میں یہ بات بٹھا دیتے کہ یہ ہمارا تنخوادار ملازم ہے لہذا انھیں اتنی ہی عزت دو جتنی اوروں کو دی جاتی ہے حقیقتاموجودہ دور کا ٹیوشن سسٹم اور اکیڈمی کلچر نے بھی استاد کی عزت کو بہت کم کر دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ آج علم بھی تقر یبا نا پید ہوتا جارہا ہے اور اتنے اسکول،اتنے مدرسے،اتنے کالج اور یونیورسٹیاں بن جانے کے باوجود معاشرے میں اخلاقیات،ادب آداب اور تہذیب نام کو نہیں رہی۔

اسلام نے جہاں مسلمانوں پر حصول علم کو فرض قرار دیا ہے وہاں اسلام کی نظر میں استاد کو بھی معزز مقام حاصل ہے،تاکہ اس کی عظمت سے علم کا وقار بڑھ سکے۔استاد کی اہمیت علم کی بارش کی سی ہے جو زمین بارش کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ بارش کے فیض سے سر سبز وشاداب ہو جاتی ہے۔جب ہمارے رسول صہ تعلیم دیتے تھے تو صحابہ کرام اس قدر خاموشی سے بیٹھتے تھے کہ گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوئے ہوں اور انہوں نے زرا سی بھی حرکت کی تو وہ اڑجائیں گے۔

خلیفہ چہارم امیرلمومنین سیدنا علی رضہ نے فرمایا!جس نے مجھے ایک حرف بھی پڑھایا میں اس کا غلام ہوں،وہ چاہے مجھے بیچے،آزاد کرے یا غلام بنائے رکھے۔ایک اور موقع پر فرمایا! عالم کا حق یہ ہے کہ اس کے آگے نہ بیٹھو اور ضرورت پیش آئے تو سب سے پہلے اس کی خدمت کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔

دنیا میں علم کی قدر اسی وقت ممکن ہے جب استاد کو معاشرے میں عزت کا مقام حاصل ہو۔جو طالبعلم استاد کا ادب واحترام کرنا جانتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے استاد کا کہنا مانتے ہیں وہ ہمیشہ کامیاب و کامران ہوتے ہیں اور دنیا میں بھی وہی عزت و مقام حاصل کرتے ہیں جو انہوں نے اپنے استادوں کو دی اسی لئے کسی سیانے نے کیا خوب کہا ہے، باادب با نصیب، بے ادب بد نصیب۔

Knowledge
Knowledge

تحریر: علینہ ملک، کراچی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Indian Army Firing
Previous Post بھارتی جارحیت کے باوجود مذاکرات۔۔۔۔؟
Next Post نعیم چوہدری، میاں عرفان صدیق کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے
Mian Arfan Saddique,Express Condolences

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.