counter easy hit

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل مخالف 5 قراردادیں منظور

نیو یارک ( خصوصی رپورٹ ).اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےاقوام متحدہ کے منشور کی 7ویں شق کے تحت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی درخواست پر 5 قراردادوں کی منظوری دی۔بین القوامی خبر رساں ادارےکے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے منشور کی 7ویں شق کے مطابق یہ کونسل ہر اجلاس میں غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیل کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چندماہ قبل غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیرمیں مصروف 206 کمپنیوں کی فہرست جاری کی تھی ،اس فہرست پر اسرائیل اور امریکہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ان کمپنیوں میں سے 143 کا تعلق اسرائیل سے اور 22 کا تعلق امریکہ سے ہے۔انسانی حقوق کونسل نے اپنے تازہ موقف میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کردیا۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اسرائیل کے خلاف 5 قراردادوں کی منظوری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل مخالف قراردادیں پاس کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ انسانی حقوق کونسل سے باہر نکل جائے گا۔