counter easy hit

کراچی :رینجرز کارروائی میں ایک مکان سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

Huge cache of ammunition recovered from house in Karachi

Huge cache of ammunition recovered from house in Karachi

رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرکے مکان سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ عسکری ونگ کا ہے ،جوبے امنی اور ٹارنگ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرکے سرگرم عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔ برآمد اسلحے کا ذخیرہ ایک مکان میں چھپایا گیا تھا۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں ایل ایم جی، سیون ایم ایم، 8ایم ایم، 2 ایس ایم جیز برآمد ہوئے ہیں جبکہ نائن ایم ایم، 30 بور پستول سمیت دیگر اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ شہر میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website