counter easy hit

شوکت خانم کے لیے ایک ہی افطار پارٹی میں کتنی رقم جمع کر لی گئی ؟

How much money was collected in the same infamous party for Shaukat Khanam?

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیے ریکارڈ توڑ عطیات دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ فنڈ ریزنگ افطار کے موقعہ پر شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیے 20کروڑ روپے کے عطیات اکٹھا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زکوٰة کے عطیات سے صرف بیمار مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔پاکستان میں غریبوں کیلئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنیوالے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کی فنڈنگ کیلئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر ہسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کیلئے مفت کینسر کا علاج کرنیوالا سب سے بڑا ہسپتال ہے جوکہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔1994 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفتعلاج کر چکا ہے۔ادارے کی مالی امداد کیلئے عمران خان ابتداء سے اب تک فنڈ ریزنگ بھی کرتے رہیں ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی ہسپتال کیلئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور کی کامیابی کے بعد دوسرا ہسپتال پشاور میں بھی قائم کیا گیا اور اب کراچی میں بھی قائم کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے افطار ڈنر میں فنڈ ریزنگ کے دوران 200 ملین روپے کے ریکارڈ عطیات دینے پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ زکوٰة کے تمام ترعطیات کینسر کے غریب مریضوں کے مفت علاج پر خرچ کیے جاتے ہیں۔میں شوکت خانم کے خیراتی افطار میں آج رات 20 کروڑ روپے بطور عطیات دے کر پچھلے تمام ریکارڈ توڑنے والے ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ زکوٰۃ کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم صرف اور صرف سرطان (کینسر) میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج پر خرچ کی جاتی ہے۔قبل ازیں افطار ڈنر سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور میں ریڈی ایشن کی سہولت کے باعث ہسپتال ملک کے بالائی علاقوں کا سب سے بہترین ہسپتال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا اور ہسپتال کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایس کے ایم سی ایچ میں غریب اور امیر مریضوں کا یکساں علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے گا تاکہ عوام کو نجی شعبے کی طرح علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website