counter easy hit

آپ کو شہباز شریف کے حق میں پروگرام کرنے کے کتنے پیسے ملتے ہیں

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں معروف پاکستانی صحافی مبشر لقمان کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

How much money do you get to program in favour of Shahbaz Sharif?انہوں نے کہا کہ ریحام خاننے اپنی کتاب میں مبشر لقمان کو پی ٹی آئی لابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مبشر لقمان پی ٹی آئی سے پیسے لیتے ہیں جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ میں تو جھوٹ نہیں بولتا، گذشتہ عام انتخابات میں بھی میں نے سب کے سامنے بتا دیا تھا کہ میں نے ووٹ کس کو دیا ہے، میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اور اس حوالے سے میں جھوٹ نہیں بولتا۔جس پر پروگرام کے میزبان نصراللہ ملک نے مبشر لقمان نے دریافت کیا کہ کیا آپ نے بغیر پیسوں کے ہی پی ٹی آئی کو ووٹ دے دیا تھا؟ جس پر مبشر لقمان نے لائیو پروگرام میں ہی نصر اللہ ملک سے کہا کہ آپ بڑے ہو جائیں، شہباز شریف کے حق میں پروگرام کرنے کے آپ کو کتنے پیسے ملتے ہیں؟ یہ سُن کر نصر اللہ ملک شرمندہ ہوئے اور فوری طور پر بات بدلتے ہوئے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا یہ تو ریحام خاننے خود اپنی کتاب میں کہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دو روز سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب کے کچھ اقتباسات سے متعلق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشافات کیے تو سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والی خاتون قرار دے دیا۔ کتاب سے متعلق حمزہ علی عباسی کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب عام انتخابات 2018ء سے قبل منظر عام پر آجائے گی۔