counter easy hit

وکیل اکرم شیخ نے پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی حکومت سے کتنی فیس وصول کی؟

لاہور: مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں استغاثہ ٹیم کی سربراہی سے دستبردار ہونے والے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ میں نے طے کیا تھا کہ 999 روپے فیس وصول کروں گا۔

اکرم شیخ نے کہا ہے کہ میں نے طے کیا تھا کہ مقدمے کے اختتام پر 999 روپے فیس وصول کروں گا اور اس شرط پر یہ مقدمہ لیاتھا کہ حکومت مقدمہ واپس نہیں لے گے لیکن حکومت ختم ہوگئی اور میں نے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نئی حکومت کے مینڈیٹ کے احترام میں یہ مناسب سمجھا کہ یہ حکومت تازہ دم ہے اور اس کے سربراہ نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ مشرف پر مقدمہ چائیں گے اس لئے میں نے خیال کیا کہ نئی حکومت کے پاس اپنی تازہ دم ٹیم ہے اس لئے وہ اس حوالے سے جو مناسب سمجھے اقدام کریں۔