counter easy hit

نواز شریف کو پمز سے منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نواز شریف کو پمز ہسپتال سے سخت سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ز نے نواز شریف کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

نواز شریف نے جیل جانے پر پھر اصرار کیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کے معائنے کے دوران نوازشریف نے ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ ہسپتال میں نہیں رہنا چاہتے جیل جانا چاہتے ہیں اور ان کو فوری طور پر جیل منتقل کردیا جائے جس پر بکتر بند گاڑی اور پولیس کی بھارتی نفری موقع پر پہنچ گئی اور نواز شریف کی ایک بار پھر 11 گاڑیوں کے اسکواڈ کے ساتھ سخت سکیورٹی کے حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔