counter easy hit

سڑکیں اور ترقیاتی منصوبے پاکستانی قوم کو کتنے روپے میں پڑے؟

منڈی بہاؤالدین: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے دعوے اور ملک بھر میں سڑکوں کی جال بچھائے جانے کی باتیں سن سن کر پاکستانی بھی اکتا گئے ہیں۔ تاہم یہ سڑکیں اور ترقیاتی منصوبے پاکستانی قوم کو کتنے روپے میں پڑے؟ کھوکھلے دعوؤں کی قلع کھل کر عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔

منڈی بہاؤالدین سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والی صوبائی رُکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر برائے حمیدہ وحید الدین نے اپنے حلقے میں ایسی سڑک بنوا دی کہ پورا ضلع ہی حیران رہ گیا ۔ حمیدہ وحید الدین نے منڈی بہاؤالدین کے علاقے سہارن سے چلیانوالہ تک ایک سڑک تعمیر کروائی جسکی لمبائی 1.95 کلومیٹر تھی تاہم اس کی لاگت پر حکومتی خزانے سے 2 کروڑ روپے جاری کروائے گئے ۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سابق لیگی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین اور انکی لیڈر شپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ایک صارف کی جانب سے لکھا کہ ” ابھی دیکھتے جائیں ہوتا ہے کیا، شہباز شریف لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کے بعد چاند کو زمین پر لا کر لاہور میں فٹ کرنے کے دعوے کرے گی”۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہ سپیشل سڑک ہے جو ربڑ سے بنائی ہے اس عورت نے حسب ضرورت کھینچ کے لمبی ہو جاتی ہے اور لاگت وہی رہتی ہے عوام بھی خوش گنجا بھی خوش اور جیب بھی بھر گئی اسے کہتے ہیں دنیا چلتی ہے چلانے والا چاہئیے” ۔ منصوبے کی لاگت کی وائرل ہوتی تصاویر آپ بھی دیکھیں ۔