ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کماراپنے والٹ میں اپنی خوبصورت اہلیہ ٹوئنکل کھنا کے بجائے ہالی ووڈ کے مشہور اسٹار کی تصویر رکھتے ہیں۔

اکشے کمار کی زندگی بھی اسی بات کی عکاس ہے اکشے کا شمار آج بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے یہ مقام آسانی سے حاصل نہیں کیا انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت اور کوشش کی ہے، زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لیے ابتدا میں اکشے کمار نے بطور ویٹر اور شیف کام کیا بعد ازاں انہوں نے مارشل آرٹس اور کراٹے کی ٹریننگ بھی دی تاہم ان کے خواب بہت بڑے تھے اورانہوں نے اپنے خوابوں کو پوراکرنے کے لیے کوشش جاری رکھی اور آج وہ بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں سےایک ہیں۔ واضح رہے کہ اکشے کمار بھارتی ٹی وی کے شو ’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ میں بہت جلد بطورجج نظرآئیں گے جس کے پہلی قسط میں ان کے ساتھ اداکارسیف علی خان ماضی کے مشہور گانے میں کھلاڑی تو اناڑی پر پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔








