yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

زائرہ وسیم نے ڈپریشن پر قابو کیسے پایا؟

Web Editor May 11, 2018 1 min read
How did Ziaas Waseem find depression?
Share this:

فلم ’دنگل اور سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیاکے زریعے اپنے چاہنے والوں کو اس بات سے آگاہ کیا ہے انہوں نے ڈپریشن (ذہنی دبائو) جیسی بیماری پر کیسے قابو پایا ہے۔

اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نےاپنی زندگی کے پچھلے چار سال شدید پریشانی میں مبتلا گزارے ہیں اور اس بات کا ذمہ دار انہوں نے ’ڈپریشن‘ کو ٹہرایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر How did Ziaas Waseem find depression?سے بھی پردہ اٹھایا ہےکہ انہیں ماضی میں ذہنی دبائو کے باعث کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ ’بیان نہ کی جانے والی تھکاوٹ، جسم میں شدید درد، اپنے آپ سے نفرت اور نروس بریک ڈائون‘ جیسے سنگین مسائل برداشت کر چکی ہیں اوریہاں تک کہ کئی مرتبہ خودکشی کرنے کا خیال بھی ان کے ذہن میں آیا۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے اس راز کو باقی نہ رکھتے ہوئے فیس بک کے زریعے لوگوں بتایا ہے کہ کن وجوہات کے باعث وہ ڈپریشن جیسے مرض کا شکار ہوئیں اور انہوں نے کس طرح سے اس پر قابو پایا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر ایک نوٹ تحریرکیا ہے جس میں انہوں نے کثرت سے اس جملے کا استعمال کیا ہے کہ ’بہت کم عمری میں وہ ڈپریشن سے دوچار ہوئیں‘ انہوں نے اس بات کا بھی کئی مرتبہ ذکر کیا کہ’یہ بھی زندگی کا ایک حصہ ہے۔‘

دنگل اسٹار نے مزید اپنی تحریر میں لکھا کہ وہ آج اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کرتی ہیں کہ وہ طویل عرصے سے شدید پریشانی اور ذہنی تنائو جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا اقرار کرتےانہیں 4 سال لگ گئے، وہ اس سے قبل ’شرمندگی اور ڈر‘ کے باعث اس بات کو منظرعام پر نہیں لا سکیں کہ کہیں انہیں اس خبر کے بعد رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑجائے۔ لیکن زائرہ کے لیے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہےکہ ’وہ بہت کم عمری میں ڈپریشن کا شکار ہوئی ہیں اور یہ بھی زندگی کا ایک باب ہے۔‘

زائرہ وسیم کے مطابق ڈپریشن ان کی زندگی کا صرف ’معمولی حصہ‘ نہیں ہے بلکہ یہ ان کی زندگی کا ایک ’خوفناک حصہ‘ ہےجو انہیں دن میں 5 مرتبہ ماہر نفسیات کے پاس جانے پر مجبور کرتا، اچانک انہیں دورے پڑتے، آدھی رات میں انہیں اسپتال لے کر جانا پڑتا، خالی پن کا احساس ہوتا، بے چینی میں مبتلا، ہفتوں نیند انہیں چھو کر بھی نہیں گزرتی تھی اس کے علاوہ وہ فاقے کرنے لگی تھیں، جسم میں شدید درد رہتا، ان کا کئی بار نروس بریک ڈائون ہوا اور یہاں تک کہ وہ خودکشی کے بارے میں بھی سوچنے لگیں۔

سیکریٹ سپر اسٹار کی ننھی اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی 12 سال کی عمر میں پڑنے والا پہلا اٹیک یاد ہے، وہ 14 سال کی تھیں تو انہیں دوسرا اٹیک پہنچا، اس بے بعد انہوں نےخود کو پڑنے والے دوروں کو گننا چھوڑ دیا اور ایک کے بعدایک صدمہ انہیں ملتا چلا گیا۔ لیکن اس وقت وہ اسے ’ڈپریشن‘ کا نام نہیں دیتی تھیں ان کے مطابق ’ابھی ڈپریشن کے لیے ان کے عمر بہت کم ہے۔‘ کیونکہ زائرہ نے ہمیشہ یہ سنا تھا کہ ڈپریشن جیسی بیماری 25 سال کے بعد کسی کو بھی لاحق ہوتی ہے۔

زائرہ کو اس بات کا اندازہ اب ہوا ہے کہ ڈپریشن کی بیماری کسی کو بھی ہو سکتی ہے بغیر اجازت لیے اور اس کی عمر جانے۔۔۔ تب ہی دنیا بھر میں35 کروڑ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپریشن کسی احساس کا نام نہیں بلکہ یہ ایک ’خطرناک بیماری‘ ہے۔

فلم دنگل سے اپنے کرئیر کا آغار کرنے والی اداکارہ زائرہ نے مزید لکھا کہ وہ اپنی سوشل لائف، اپنے کام، اسکول اور خاص کر سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے مکمل طور پردوری اختیار کر لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہونے والا ہے اوریہ ماہ ان کے لیے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

آخر میں زائرہ وسیم نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو ہر برے اور اچھے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے، اور خاص کر ان کے گھر والے جنہوں نے زائرہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا اور نہایت تحمل اور برداشت کے ساتھ انہیں سنبھلا جس کے سبب وہ آج یہاں موجود ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Oh, that's the point of departure
Previous Post ہائے اس ذود پشیماں کا پشیماں ہونا
Next Post کراچی میں ہفتے کو ہونے والےپیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل
Ready to prepare for PPP's rally in Karachi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.