yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پرویز الٰہی کیسے جیتے؟

Web Editor August 16, 2018 1 min read
How did Pervaiz Elahi won?
Share this:

لاہور: پنجاب اسمبلی میں آج اسپیکر کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہوئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری اقبال گجر کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ چودہری پرویز الٰہی 201 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ چوہدری اقبال گجر کو 146 ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 178 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 اور دو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اس انتخاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ چودھری نثار علی خان اور عظمیٰ زعیم قادری آج بھی حلف لینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اور حمایتی ارکان کو ملا کر کُل 190 ووٹس بنتے ہیں لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے 201 ووٹس حاصل کیے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور اسی فارورڈ بلاک کے 11 ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دیا۔ن لیگ کے 10 سے زائد ارکان اسمبلی نے اپنی پارٹی سے بغاوت کر دی۔خیال رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں ناکامی اور پارٹی قائد کے بیانیے کے خلاف مسلم لیگ ن کے اندر ہی ایک فارورڈ بلاک بننا شروع ہو گیا تھا۔ ن لیگی قیادت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نہیں بنتی تو ان کے آدھے سے زیادہ ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے ۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے ارکان کے نام بھی پارٹی چھوڑ کرجانے والوں میں شامل ہوں گے جو بظاہر پارٹی کے ساتھ بہت کُھل کر چل رہے ہیں لیکن وہ اپوزیشن میں کسی صورت میں نہیں رہ سکتے۔ مسلم لیگ ن میں بننے والے فارورڈ بلاک سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹی وی اینکر اور سیاسی تجزیہ کار عمران خان نے کہا تھا کہ اس فارورڈ بلاک کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، اس حوالے سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے واضح کہہ دیا ہوا ہے کہ مجھے اس چکر میں ہرگز نہیں پڑنا ، میں نے مسلم لیگ ن کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنانا، میں نے بس ووٹ پورے کرنے ہیں اور پاکستان پر حکومت کرنی ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن میں بننے والا فارورڈ بلاک مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہے۔ شہباز شریف کا چودھری پرویز الٰہی پر یہ قرض تھا جب 2008ء میں شہباز شریف نے خواجہ احمد حسان کےگھر میں مسلم لیگ ق کے لوگوں کو اکٹھا کیا تھا۔ میں نے خود کئی مرتبہ دیکھا کہ ق لیگ کے لوگ خواجہ احمد حسان صاحب کے گھر میں کئی مرتبہ اکٹھے ہوتے تھے۔وہاں سے ایک فارورڈ بلاک بنایا گیا تھا جس میں مانیکا صاحب سمیت اور لوگ شامل تھے۔ اس فارورڈ بلاک نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف بغاوت کر دی تھی اور یہ دیکھ کر پرویز الٰہی نے بارہا کہا کہ یہ انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے اور میری پارٹی کو توڑ دیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے پانچ سال اس فارورڈ بلاک کے ذریعے ہی گزارے تھے لہٰذا اب پرویز الٰہی جو مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں یہ اسی چیز کا بدلہ ہے جو پرویز الٰہی نے لینے کی ٹھانی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
New government forced to sell government institutions
Previous Post نئی حکومت سرکاری اداروں کو فروخت کرنے پر مجبور
Next Post سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں چل بسے
Former Prime Minister Atal Bihari Vajpayee died in age of 93 years

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.