counter easy hit

دنیا کے دور دراز مقامات پر قائم ہوٹل جہاں ہر کوئی جانا چاہے

لندن: دنیا میں بہت سے لوگ کسی ایسی جگہ وقت گزارنا چاہتے ہیں جہاں شوروغل نہ ہو اور وہاں سے خوبصورت قدرتی مناظر اور مقامات کا نظارہ بھی کیا جاسکے۔ ایسے ہی سیاحوں کےلیے دنیا بھر میں ایسے ہوٹل بنائے گئے ہیں جو عام شہروں بلکہ ہر قسم کی آبادی سے دور پرسکون مقامات پر قائم ہیں۔

Hotel at remote places of the world, where everyone wants to goان ہوٹلوں میں ہر طرح کی سہولیات تو موجود ہیں لیکن یہاں پہنچنے کےلیے خصوصی ہوائی جہاز، خاص جیپوں اور دیگر ذرائع نقل و حمل کی ضرورت پڑتی ہے لیکن یہاں کچھ وقت گزارنا بھی زندگی کے یادگار لمحات میں شامل ہوتا ہے۔ آئیے پہلے افریقہ کے ایک جزیرے کے قریب ایسے ہی ہوٹل کا نظارہ کرتے ہیں جہاں کشتی کے علاوہ کسی اور ذریعے سے پہنچنا ممکن نہیں۔

5تصویر میں نظر آنے والا یہ ہوٹل افریقہ کے مشرقی کنارے پر واقع ایک جزیرے کے قریب قائم کیا گیا ہے۔ اس جزیرے کا نام پیمبا ہے۔ اس ہوٹل کا نام ’’دی مینٹا ریزورٹ‘‘ ہے جو تین منزلہ عمارت میں قائم ہے۔ یہاں پہنچنے کےلیے زنجبار جزیرے سے ایک چارٹرڈ طیارہ لینا پڑتا ہے۔ پھر وہاں سے مینٹا ہوٹل تک کشتی پہنچاتی ہے۔
6

اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ایک حصہ زیرِ آب ہے جہاں رہتے ہوئے آپ سمندر اور اس کے اندر موجود مخلوقات کا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں۔
7

فن لینڈ کے دوردراز علاقے فنش لاپلینڈ میں بلبلہ نما ہوٹل آرکٹک (قطب شمالی) کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ آبادی سے خالی اور بہت دور ہے۔ بلبلہ نما کمروں میں آپ آرام دہ انداز میں اپنا وقت گزار سکتے ہیں اور ساتھ ہی شیشے سے بنے ان ’اگلوز‘ سے باہر اس قدرتی شاہکار کو دیکھ سکتے ہیں جسے ’’آرورا‘‘ یا شمالی روشنیاں کہتے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک حسین تجربہ ہوسکتا ہے۔
8

پیرو کی پہاڑیوں پر بیا کے گھونسلے کی طرح لٹکے، شیشے کے ان گھروں میں رہنا ایک زبردست ایڈونچر ثابت ہوسکتا ہے۔ انہیں ’’اسکائی لاج‘‘ کا نام دیا گیا ہے جہاں پہنچنا صرف ان لوگوں کے بس میں ہے جو کوہ پیمائی کا تجربہ رکھتے ہیں۔ پہلے یہاں ہائیکنگ کے ذریعے پہنچا جاتا ہے اور اس کے بعد 400 فٹ اوپر چڑھ کر ایک لاج تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ایک کیپسیول میں صرف دو افراد رہ سکتے ہیں۔
9

ابوظہبی سے دو گھنٹے کی مسافت پر ایک خوبصورت ریگستان ’’لیوا‘‘ کے نام سے مشہور ہے جہاں ریتیلے پہاڑوں کے درمیان ایک ہوٹل قائم کیا گیا ہے جس کا نام ’قصر السراب ریزورٹ‘ رکھا گیا ہے۔ اس سے قریبی مقام پر ہالی ووڈ فلم ’اسٹار وارز دی فورس اویکنز‘ کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ آپ ابوظہبی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی یہاں پہنچ سکتے ہیں۔
10

منگولیا کا صحرائے گوبی پوری دنیا میں مشہور ہے جہاں منگولیا کے قدیم باشندے اب سے سیکڑوں سال قدیم طرز زندگی پر رہ رہے ہیں۔ یہاں روایتی خیموں کے انداز میں رہنے کی جگہیں بنائی گئی ہیں جنہیں ’’تھری کیمل لاج‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو منگولیائی عوام کے گھروں کی طرح بنایا گیا ہے۔ یہاں پہنچنے کےلیے ناہموار راستے پر ڈیڑھ گھنٹے تک سفر کرنا پڑتا ہے۔
11

12آسٹریلیا کے مرکز میں الورو نامی ایک زبردست پہاڑ ہے جس کے قریب ’’لانگی ٹیوڈ 131‘‘ نامی ایک ہوٹل ہے۔ یہاں پہنچنے کےلیے قریبی ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر لینا پڑتا ہے۔
13

14مالدیپ میں ایئرپورٹ سے 30 منٹ تک ہیلی کاپٹر کی پرواز کے بعد ایک شاندار آبی ہوٹل ہے جہاں آپ سمندری جانداروں کو دیکھتے ہوئے کھانا تناول کرسکتے ہیں۔
15

16اس تصویر میں ناروے کا بلند ترین ہوٹل نظر آرہا ہے جو ایک اونچے پہاڑ پر واقع ہے۔ یہاں پہنچنے کےلیے 17پانچ سے چھ گھنٹے کی ہائیکنگ درکار ہوگی۔