counter easy hit

خوفناک سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ’ارما‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور 21 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

Horrible sea storm 'Armaa' got tired with Floridaصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ریاست کی مدد کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق’ ارما‘ کی شدت میں کمی آئی ہے اور یہ اب کیٹگری2 میں تبدیل ہوگیا ہے۔

طوفان ’ارما‘ کی وجہ سے شدید بارشوں کے علاوہ 110 میل فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کے باعث میامی شہر میں ایک تعمیراتی کرین ٹوٹ کر گرگئی۔ سمندری طوفان کی وجہ سے 5 سے 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔

ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر ٹامپا میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ 3دیگر کاؤنٹیز میںپہلے ہی کرفیو نافذ ہے۔شدید بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور30اکھ سے زائد افرد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیاکاکہنا ہے کہ طوفان فلوریڈا کے مغربی ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے جن لوگوں نے اب تک انخلا نہیں کیا وہ اپنی حفاظت کریں۔