counter easy hit

امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی :تھسارا پریرا

لاہور: پاکستانی مداحوں کے درمیان میچ کھیلنے کیلئے طویل مدت سے بے تاب ہیں: سری لنکن کپتان کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

Hopefully fans will get to see good cricket: Thisara Pereraسری لنکن ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ آج کے میچ میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والے کروڑوں کی تعداد میں ہیں اور لاہوریئے تو کرکٹ کو جنون کی حد تک چاہتے ہیں ، اس لئے ان کی بھی خواہش ہے کہ آج دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلہ ہو اور دونوں ملکوں کے عوام کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے۔