counter easy hit

ہالی وڈ کی آنجہانی گلوکارہ سیلینا کا گانا 20 سال بعد ریلیز

Selena

Selena

لاس اینجلس : گلوکارہ سیلینا کی فیملی نے انکا گانا ” آئی ول نیور فال ان لو اگین“ انکی وفات کے 20 سال بعد جاری کر دیا ہے۔

ان کے والد نے کہا ہے کہ اس گانے کو پیشہ ورانہ طور پر کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔

انھیں گانے کی ریہرسل کرتے ہوئے سیلینا کی ریکارڈنگ ملی جس کو ہم نے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد ان کے مداحوں کو حیران اور محظوظ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ سیلینا 31 مارچ 1995ء کو ٹیکساس میں فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔