counter easy hit

ہالی ووڈ اداکارہ ساندرا بولاک دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

Sandra Bulak

Sandra Bulak

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی 50 سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو دنیا کی خوبصورت خاتون قرار دیا گیا ہے۔

خلائی سائنس کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم گریوٹی میں جارج کلونی کے مدمقابل جلوہ گر ہونے والی مشہور اداکارہ ساندرا بولاک کو 2015 کے لئے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔ 50

سالہ اداکارہ ساندرا بولاک کو پیپلز میگزین نے دنیا کی خوبصورت خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ “کوئی اور نہیں بس ساندرا”۔ پیپلز میگزین کے کور فوٹو شوٹ کے لئے خصوصی پوز دینے کے بعد ساندرا نے کہا کہ حقیقی خوبصورتی کا تعلق ظاہری نقوش سے نہیں ہوتا جبکہ خوبصورتی خاموش ہوتی ہے اور وہ توجہ نہیں مانگتی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیئے وہ اچھی ماں بنیں، عزت دار نوکری کریں اور میں ان لوگوں کو زیادہ خوبصورت سمجھتی ہوں جو بننے کی کوشش نہیں کرتے۔