counter easy hit

انکار کرنا مہنگا پڑگیا۔!! نامور اداکار کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ، قرنطینہ منتقل کردیا گیا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہولی وڈ کے نامور اداکار ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔ ادریس البا کی اہلیہ سبرینا ڈاوری البا نے اپنے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں تنہا چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔
اور اوپرا ونفرے کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت صرف یہی محسوس ہوا کہ وہ اپنے شوہر کا خیال رکھیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ادریس البا میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہوں نے اور اہلیہ نے ایک ساتھ قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اوپرا ونفرے کو ویڈیو کال پر انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن بہترین محسوس کررہے ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ ٹیسٹ کے نتائج میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website