counter easy hit

فوج لاک ڈاؤن کے لیے تیار۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ملک میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے کو لے کر ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے،اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ساری ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ کی ہوتی ہے، دوسرے تو صرف سمجھا سکتے ہیں اور مشورہ دے سکتے ہیں لیکن انہیں پریشرائز نہیں کیا جاسکتا۔
ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے خیال سے فوج لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں لیکن تیاری کے لئے وقت چاہیے ، اوروزیراعظم عمران خان نے دو دن بعد خطاب کا کہا ہے اس کا مطلب ہے کہ اس پر سوچ بچار کرنی ہے۔بندوبست کیے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاسکتا،کراچی میں تو حالات ایسے ہوگئے تھے کہ وہاں پر لاک ڈاؤن کرنا ضروری ہو گیا تھا،سندھ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے وہ درست ہیں۔جو کام اچھا کر رہا ہوں اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ فوج پر اعتبار رکھنا چاہیے۔جب بھی کوئی خاکی وردی والا کھڑا ہوتا ہے تو دو چیزیں ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ قانون کی پابندی کی جاتی ہے اور دوسرا لوگوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ہم محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ حکومت کا یہ خیال ہے کہ ابھی حالات ایسے نہیں کہ لاک ڈائون کی طرف جائیں، موجودہ حالات میں لاک ڈائون کیا تو مسائل مزید بڑھیں گے،) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ملک کو لاک ڈائو ن کرنے کی بحث چل رہی ہے، اس کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا مطلب ملک میں کرفیو لگانا ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں ایسا کرسکتا ہوں مگر ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ 25 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوں گے کہ یہ دو ہفتوں تک اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ خود اپنے گھروں میں رہیں، ہم دیکھ رہے ہیں ہم اپنے کاروبار کے لیے کیا کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اناج کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہمارے پاس بہت ذخیرہ ہے جبکہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہمیں افراتفری سے ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website