counter easy hit

ہالی ووڈ ایکشن فلم “کنگزمین، دی سیکرٹ سروس” کا باکس آفس پر پہلا نمبر

Kingsman

Kingsman

نیو یارک (یس ڈیسک) تیرہ فروری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بننےوالی ہالی وڈ ایکشن فلم” کنگزمین، دی سیکرٹ سروس ” نے اپنا جادو دکھانا شروع کر دیا ہے۔

فلم ایک جاسوس کمپنی کے گرد گھومتی ہے جو ایک عام سے نوجوان کو بھرتی کر کے اس کی تربیت شروع کرتی ہے لیکن وہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ تیز نکلتا ہے۔ شاندار ایکشن مناظر سے سجی فلم اب تک 17.53 ملین ڈالر کما چکی ہے۔

باکس آفس پر دوسرا نمبر اینیمٹڈ فلمThe SpongeBob Movie: Sponge Out of Water کا ہے۔ جواب تک ساڑھے پندرہ ملین ڈالر کما چکی ہے۔ شرارتوں سے سجی فلم چھ فروری کو نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

ایک امریکی کوچ کی زندگی پربنی فلم McFarland, USA غیر متوقع طور پر تیسرے نمبر پرموجود ہے۔ فلم گیارہ عشاریہ تین ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔