counter easy hit

عاطف اسلم اپنی سالگرہ پر مداحوں کو گانے کا تحفہ دیں گے

Atif Aslam

Atif Aslam

نئی دلی (یس ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ انہیں اپنی سالگرہ پر ایک خاص تحفہ دیں گے۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ بالی ووڈ پر ہے جس کی وجہ سے ان کے البم ریلیز نہیں ہورہے جو ان کے مداحوں کی ناراضگی کا سبب بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے وہ اپنا نیا البم تیار کررہے ہیں جس کا پہلا گانا وہ اپنی سالگرہ کے روز ریلیز کریں گے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم 12 مارچ کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گے۔