counter easy hit

مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیراہتمام فروغ نعت کے سلسلے میں روحانی بابرکت سالانہ تقریب

Haji Javeed Azeemi

Haji Javeed Azeemi

ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام فروغ نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں روحانی با برکت سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شاندار کامیاب انعقاد پر نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے فضل و احسان اور اپنے محبوب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سے مذکورہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

جس کے لئے میں اور میری پوری ٹیم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔حاجی محمدجاوید عظیمی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جن احباب نے مختلف ذرائع سے تقریب کی شاندار کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات دئیے یا ارسال کئے ان تمام خواتین و حضرات کا صمیم قلب سے شکرگزار ہوں۔

دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب ساتھیوںکو خاتم الانبیاء سید المرسلین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو احسن طریقے سے عام کرنے کے سلسلے میں اس محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفرکو جاری و ساری رکھنے کی توفیق اور اس کے صلے میں اللہ تعالی ہمیں اپنی قربت اور خوشنودی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔