counter easy hit

چوہدری موسی خان کے بھائی چوہدری ندیم خان کی وفات پر ان سے اظہارافسوس کرتےہیں۔ کاشف عزیزبھٹہ

Kashif Aziz Bhutta

Kashif Aziz Bhutta

سویڈن (نمائندہ خصوصی ) یورپ کی ممتاز سماجی و سیاسی نوجوان شخصیت مسلم لیگ ن سویڈن کےآرگنائیزر اورسیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے اوورسیز مسلم لیگ ن کے مرکزی رھنما یونان کی معروف کاروباری سماجی وسیاسی شخصیت چیرمین ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ بانی و نگران اعلی ہفت روزہ خبر نامہ ایتھنز کے بھائی چوہدری ندیم خان جو رضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔

ان کی وفات پر مسلم لیگ ن سویڈن کےزمہ دران اورسویڈن کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سےاظہار افسوس کرتے ہوےکہا کے ہم چوہدری موسی خان اورا ن کے اہل خانہ سے دلی اظہار افسوس کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی چوہدری ندیم خان کےکبیرہ صغیرہ گناہ معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے اور چوہدری موسی خان اور لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے آمین۔