yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملائشیا کے انتخابات میں مہاتیر محمد اور ان کی اتحادی جماعت کی تاریخی کامیابی

Web Editor May 10, 2018 1 min read
Historical success of Mahatir Mohammad and his allies in Malaysian elections
Share this:

کوالالمپور: ملائشیا کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کی اتحادی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کرلی جس کے بعد حکمراں جماعت کے اقتدار کا 60 سالہ دور ختم ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق مہاتیر محمد کے حزب مخالف اتحاد نے 222 اراکین کے ایوان میں Historical success of Mahatir Mohammad and his allies in Malaysian elections112 نشستیں حاصل کیں جب کہ برسراقتدار رہنے والی جماعت باریسن نیشنل اتحاد 76 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ملائشیا کے 92 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد وزارت عظمیٰ کا حلف آج اٹھائیں گے جس کے بعد وہ دنیا کے معمر ترین منتخب رہنما بن جائیں گے۔

وزیراعظم نجیب رزاق 2009 میں اقتدار میں آئے جن پر بدعنوانی کے الزامات تھے جب کہ انہوں نے حالیہ انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔

مہاتیر محمد باریسن نیشنل اتحاد سے وابستہ رہے تھے تاہم 15 برس قبل انہوں نے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

دو سال قبل انہوں نے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کیا اور ملائشین یونائیٹڈ انڈیجینئس پارٹی کی بنیاد رکھی۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوان مہاتیر محمد سے پوچھا گیا کہ ‘کیا وہ نجیب رزاق کے خلاف کارروائی کریں گے’ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوشش کریں گے۔

ملائشیا کی برسراقتدار باریسن نیشنل اتحاد اور اس کی بڑی جماعت دی یونائیٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن نے 1957 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملکی سیاست پر غالب رہی تھی۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے 22 سال تک ملائشیا پر حکمرانی کی اور 2003 میں وزارت عظمیٰ سے الگ ہوئے، وہ ملائشیا پر سب سے زیادہ عرصہ حکمران رہنے والے واحد شخص ہیں۔

مہاتیر محمد کو جدید ملائشیا کی بنیاد رکھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے، 1990 کی دہائی میں انہوں نے ملائشیا کی معیشت کو دوام بخشا اور کوالالمپور میں تعمیر کیا گیا ٹوئن ٹاور ان کے وژن کا عکاس ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sham: Iranian forces attack rockets on Israeli army
Previous Post شام: ایرانی فورسز کا اسرائیلی فوج پر راکٹوں سے حملہ
Next Post برازیل کی خاتون اول نے پالتو کتے کو بچانے کیلئے جھیل میں چھلانگ لگادی
Brazil's first lady jumped to the lake to save a pet dog

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.