ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں سخت مشکل کا شکار ہیں جس کی وجہ ہیں ان کے بہنوئی آیوش شرما جنہوں نے سلومیاں کے خلاف بغاوت بلند کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نےاپنے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والی نئی فلم میں آیوش کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے بھارتی ڈراموں میں ناگن کا کردارادا کرنے والی ناموراداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیا ہے ، مونی رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اوردونوں نے ایک ساتھ بگ باس 11 کا پرومو بھی شوٹ کیا ہے جو آج کل بھارتی میڈیا پر بہت مقبول ہورہا ہے،تاہم آیوش سلمان خان کےاس فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں ، وہ فلم میں اپنے مقابل مونی رائے کے بجائے بالی ووڈ کے کسی ناموراسٹار کی بیٹی یا بہن کو کاسٹ کروانا چاہتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ پبلسٹی ملے لیکن سلمان خان فیصلہ کرچکے ہیں کہ فلم میں مونی رائے کے علاوہ اور کوئی اداکارہ مرکزی کردارنہیں نبھائے گی۔
آیوش اسی بات پر سلومیاں سے ناراض ہیں اوراپنی بیوی ارپیتا خان پر زورڈال رہے ہیں کہ وہ بھائی کو اس بات پر راضی کرے کہ سلمان فلم میں مونی کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان فلم ’’ہیرو‘‘پروڈیوس کرچکے ہیں جس میں انہوں نے سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا فلم باکس آفس پر خاص کمال نہ دکھا سکی تھی لیکن اتھیا شیٹھی کی اداکاری کو شائقین نے پسند کیا تھا۔








