کابل میں دھماکے کے بعد عبدالرزاق نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

اس وقت دوسرا میچ جاری اور میں اسے ٹی وی پر دیکھ رہا تھا، دھماکے کی آواز واضح سنائی دی، اس واقعے سے تمام کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے، میں نے بھی فوراً وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا، مگر منتظمین کی درخواست پر جمعرات کو ایک اور مقابلے میں حصہ لیا، اس میں30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تاہم بولنگ نہیں کی، اب میں 1،2 روز میں واپس آجائوں گا، انھوں نے کہا کہ بدھ کی شب ہی تمام کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہو گئی۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 ستمبر تک جاری رہنا ہے، عبدالرزاق ایمو شارکس میں شامل ہیں۔








