counter easy hit

ہیلری کلنٹن کی منہ بوی بیٹی’’سیدہ ہما عابدین‘‘ صدارتی انتخاب میں رکاوٹ بن گئی ہیلری اور ہما میں مس ناہید خان اور بے نظیر جیسا رشتہ پچھلے بیس سال سےزائد عرصہ سے قائم ہے

Hillary Clinton's owned daughter Syeda Huma Abdein" came in spotlight

Hillary Clinton’s owned daughter Syeda Huma Abdein” came in spotlight

Hillary Clinton's owned daughter Syeda Huma Abdein" came in spotlight

Hillary Clinton’s owned daughter Syeda Huma Abdein” came in spotlight

Hillary Clinton's owned daughter Syeda Huma Abdein" came in spotlight

Hillary Clinton’s owned daughter Syeda Huma Abdein” came in spotlight

Hillary Clinton's owned daughter Syeda Huma Abdein" came in spotlight

Hillary Clinton’s owned daughter Syeda Huma Abdein” came in spotlight

واشنگٹن(یس اردو نیوز) ہیلری کلنٹن اپنی منہ بولی بیٹی ’’سیدہ ہما عابدین‘‘ کی وجہ سے مصیبت میں پھنس گئیں۔ سیدہ ہما عابدین پچھلے بیس سال سے زائد عرصہ سے ییلری کلنٹن سے وابستہ ہیں اور ہیلری کلنٹن نے انہیں دوسری بیٹی کا درجہ دے رکھا تھا۔ سیدہ ہما عابدین ہیلری کے تمام رازوں سے وابستہ ہیں اور اندرونی طور پر ہیلری کے ساتھ ہر سوشل اور آفیشل میٹنگ اور جلسوں اور دفاتر میں پائی جاتی ہیں

سیدہ ہما عابدین کے شوہر کے لیپ ٹاپ سے ہی ہیلری کلنٹن کی متنازعہ ای میلز کا ریکارڈ ملا ہے جس پر ایف بی آئی نے تحقیق کے دوران ہیلری کلنٹن کی انتہائی حساس ای میلز ریکارڈ کر لی تھیں۔ اس کے بعد سے ہیلری کلنٹن کی صدارتی امیدوار کے طور پر مقبولیت میں نمایاں کمی آگئی ہے اور ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ کیونکہ امریکی ایوان اور عوام میں حساس ای میلز کے حوالے سے ہیلری کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سیدہ ہما عابدین کے والدین ہجرت کر کے جدہ گئے تھے جہاں سے ہما عابدین امریکہ پڑھائی کیلئے گئی اور پھر وہیں شادی کر کے سیٹل ہوئی اور ہیلری کلنٹن سے ملاقات کے بعد ان کی پولیٹکل سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیئے مگر بیس سال سے زائد عرصے سے ہیلری کلنٹن نے انہیں  بیٹی بنا رکھا تھا اور تمام مہمات میں ساتھ رکھا ہے  یہی وجہ ہے کہ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں ہما عابدین کابہت نمایاں حصہ تھا اور وہ اس کے دوران ہر موقع پر ساتھ رہی۔

ہیلری کلنٹن اور ہما عابدین کے چونکہ گھریلو مراسم بھی ہیں لہذا نیٹو کے بارے میں انتہائی حساس ای میلز ہیلری کلنٹن نے بطور وزیر خارجہ ہما عابدین کے پرسنل لیپ ٹاپ سے بھیجیں جو کہ ہما عابدین کے شوہر کےکسی مقدمے میں پھنسنے کے باعث  لیپ ٹاپ اور دیگر تلاشی کے دوران ایف بی آئی کے  ہاتھ لگ گئیں اور ایف بی آئی اور سی آئی اے نے ملکی سطح پر ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم پر اثر انداز ہونا شروع کردیا۔

ہیلری کلنٹن نے اس کے بعد سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ابھی تک اس مسئلے پر کوئی میڈیا بیان جاری نہیں کیا۔ مگر ہیلری کلنٹن کی منہ بولی بیٹی سیدہ ہما عابدین اور اس کا شوہر بھی اب امریکی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website