counter easy hit

ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی جنوبی کیرولائنا میں کامیابی

Hillary Clinton in South Carolina

Hillary Clinton in South Carolina

ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے جنوبی کیرولائینا میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انھوں نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ووٹ حاصل کئے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلری کلنٹن نے جنوبی کیرولائینا میں فتح حاصل کرکے اپنی کامیابیوں میں تسلسل پیدا کیا ہے۔ اب انھیں آئندہ ہفتے 11 ریاستوں میں انتخاب لڑنا ہے۔ یہ ہیلری کلنٹن کی چار مقابلوں میں سے تیسری کامیابی ہے۔ وہ نیو ہیمشائر میں سینڈرز سے ہار گی تھیں۔ ان کے مدمقابل سینڈرز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم تو صرف شروعات ہے۔ اس سے پہلے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے تیسرے مرحلے میں جنوبی کیرولائنا سے رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیواڈا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیتا۔ نیواڈا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں سخت مقابلہ ہوا جس میں ہیلری نے 52 فیصد ووٹ لے کر معمولی برتری سے یہ انتخاب جیتا۔ جنوبی کیرولائنا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹیڈ کروز اور سینٹیر روبیو بھی نامزدگی کے دوڑ میں شامل تھے۔ سپر ٹیوز ڈے سے قبل ان دونوں ریاستوں کے نتائج کافی اہمیت کے حامل ہیں۔