counter easy hit

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے الیکشن کمیشن کو 4 نام ارسال

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 4 نام ارسال کر دیے گئے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن High military officers change in North Koreaآئین کے تحت 2 روز میں نگراں وزیراعلیٰ نامزد کرے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں حکومت کی جانب سےحمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے منظور آفریدی اور جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کے نام شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پہلے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دی گئی تھی تاہم اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت پر تحریک انصاف کی قیادت نے ان کا نام واپس لے لیا جس کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

صوبے میں نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آچکا ہے۔0