counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

High-level meeting Nawaz Sharif

High-level meeting Nawaz Sharif

اسلام آباد…….وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،مشیر قومی سلامتی ، مشیر خارجہ ، وزیر داخلہ ، وزیر خزانہ اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا ، پٹھان کوٹ حملے پر بھارت سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر خزانہ،وزیر داخلہ چودھری نثار ، ڈی جی آئی ایس آئی،مشیرسلامتی ناصرجنجوعہ اور مشیرخارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں اتفاق کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت ترین مذمت کرتاہے۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خاطرخواہ کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق معلومات اور اس پر ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاک بھارت اعلیٰ سطح رابطوں اور اس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پائیدار،بامقصد اورجامع مذاکرات کاعمل جاری رکھنےکےلئے پرعزم رہیںگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سرزمین دہشتگردی کےلئےاستعمال نہیں ہونےدیںگے۔ملک کی پوری قیادت اور ادارےدہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے متفق ہیں۔پوری قوم متفق ہے کہ تمام دہشتگرد تنظیموں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کیجائے۔