counter easy hit

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake in different

Earthquake in different

اسلام آباد……لاہور،اسلام آباد پشاور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی۔لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے ۔اب تک زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زیادہ تر شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔زلزلے کی گہرائی 232کلومیٹر ریکارڈ کی گئی کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔زلزلے کے جھٹکے لاہور،اسلام آباد، پشاور ،شانگلہ،چترال، لوئر دیر،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژ،مہمند ایجنسی،کرم ایجنسی ،شمالی و جنوبی وزیرستان ،گلگت بلتستان کے اضلاع غذر،استور،دیامر اورہنزہ نگر میں محسوس کیے گئے۔