counter easy hit

خفیہ ہاتھ ملوث نہ ہوتے تو تحریک انصاف کو ڈھائی ہزار ووٹ ملتے، الطاف حسین

Altaf Hussain Speech

Altaf Hussain Speech

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ متحدہ سے بلاجواز لڑائی ختم کرے اور ایم کیو ایم کو ملک کی محب وطن جماعت تسلیم کیا جائے۔

جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام الگ صوبہ چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کو ملک کی محب وطن جماعت تسلیم کیا جائے۔

ایم کیو ایم کو ملکی دفاع میں ساتھ ملایا جائے ، انھوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں ایم کیو ایم سے بلاجواز لڑائی ختم کیجئے ۔ الطاف حسین نے کہا کہ خفیہ ہاتھ کام نہ دکھاتے تو تحریک انصاف کو ڈھائی ہزار ووٹ ہی ملتے ، پی ٹی آئی نے کہا پولنگ کا ٹائم نہ بڑھایا جائے متحدہ چھکے لگا رہی ہے اگر پولنگ میں 2 گھنٹے کا اضافہ ہوتا تو وہ ڈھائی لاکھ ووٹ لیتے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کہتا ہوں لڑائی ختم کرو ہاتھ ملا کر ملک کی خدمت کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے میری بات نہیں مانی انکی ضمانت ضبط ہوگئی۔ بلاول بھٹو سے کہتے ہیں مل کر سندھ اور پاکستان کی خدمت کرتے ہیں۔ تمام رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم کو کاروبار چلانا خوب آتا ہے ، حکومتی لوگوں کے اختیارات میں کچھ نہیں تو مستعفی ہو جائیں۔