counter easy hit

افسوسناک خبر : دنیا کی ایک نامور کاروباری خاتون 13 سالہ بیٹی سمیت اندوہناک حادثے میں جان بحق

ہوائی (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کےفوری بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ماں اور اس کی بیٹی اور سات افراد جان کی بازی ہار گئے، سیاح اس مقام کی سیر کو جا رہے تھے جہاں فلم جراسک پارک کی شوٹنگ ہوئی تھی۔

 

حریم شاہ تو بڑی رنگین مزاج اور پہنچی ہوئی چیز نکلی ، مرد سیاستدانوں کے بعد کس خاتون کو سربازار رسوا کرنے کی دھمکی دے دی ؟ تازہ ترین خبر

امریکی ریاست ہوائی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے سیاحتی مقام ’ ناپالی کوسٹ اسٹیٹ پارک ‘ کی سیر کو جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 6 لاشوں کو نکال لیا ، ہلاک ہونے والوں میں ونکونسن کی معروف تاجر خاتون 47 سالہ ایمی گینن اور ان کی 13 سالہ بیٹی جوکیلین گینن بھی شامل ہیں۔ پائلٹ 69 سالہ پاؤل میٹیرو کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کی ایک سیاح خاندان کی ماں 10 اور 13 سالہ بیٹیاں بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سیاحتی مقام نا پالی کوسٹ اسٹیٹ پارک وہی مقام ہے جہاں معروف فلم جراسک پارک کی شوٹنگ کی گئی تھی۔

helicopter, crashed, in, a, turist, place, and, famous, rich, women, and, daughter, died

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website