counter easy hit

مری میں شدید سردی کی لہر برقرار،استور میں برفباری

مری میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ،ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ استورشہر میں بوندا باندی ،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Heavy, snow, fall, in, Murree, recordedملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، راستے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں پر سیاح برفیلے موسم کا مزا اور خوبصورت نظاروں سے لطف لینے مری ، سوات ، لوئردیر، اور دیگر شمالی علاقہ جات پہنچ رہے ہیں ۔وادی ِسوات کی چوٹیاں ،گھنے جنگلات ،قدرتی پارک برف پڑنے کے بعد دلکش مناظر پیش کررہے ہیں جبکہ لوئر دیر میں بھی وقفے وقفے سے برفباری اور بارش کے بعد سرد ی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مانسہرہ،بٹگرام،تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران میں 8ٹ،کاغان میں 3فٹ اور شوگران میں 5فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔گلگت بلتستان میں ضلع استور اور دیامر میں وقفے وقفے سے برف کے گالے گررہے ہیں ، جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلو ج ہے۔آزاد کشمیر میں برفباری کے بعد موسم ابر آلود ہے اور سرد ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website