counter easy hit

پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا بھی اعلان

Heavy investment in Pakistan also announced

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔امریکا نے پاکستانیوں کے لیے منڈیاں کھول دیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال تجارت 1.3 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔امریکا میں ٹیکسٹائل،سرجری آلات،کھیلوں اور لیدر مصنوعات کے آرڈر ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔امریکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان جب سے حکومت میں آئے ہیں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے انٹرنیشنل ریلیشنز مضبوط ہوتے اور آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کبھی روس اور کبھی امریکا سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتوں کے چرچے رہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کےامریکا کا کامیا ب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی ہے اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔خیال رہے عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل ہی امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ہوم لینڈ سیکورٹی کا 12 رکنی وفد جیسن شوابل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا تھا۔ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس سے قبل امریکہ جانے والے مسافر پہلے دبئی یا کسی اور ملک جاتے اور پھر امریکہ جاتے تھے مگر اب مواقع پیدا ہو رہے ہیں کہ وہ وہ پاکستان سے براہ راست فلائٹ پر امریکا پہنچ جائیں گے۔ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان پیدا ہوا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website