counter easy hit

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان پر تنقید نہیں ہونی چاہیئے تھی، روسی نمائندہ

Heart of Asia Conference should not criticize Pakistan, Russian representative

Heart of Asia Conference should not criticize Pakistan, Russian representative

امرتسر: بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک روسی مندوب ضمیر کابلوف نے پاکستان پر الزامات لگانے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز کی تقریب بہت تعمیری اور دوستانہ تھی۔

بھارت کے شہر امرتسر میں افغانستان سے متعلق ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیاں کی گئیں جس پر روسی نمائندہ ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خظہ ہے تاہم بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیئے تھی۔

روسی نمائندے نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی تقریر کو بہت تعمیری اور دستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر تنقید کرنا غلط تھا، الزامات کا کھیل نہیں ہونا چاہیے، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مجموعی محور افغانستان اور خطہ ہے اس لئے کانفرنس کا ایجنڈا ہائی جیک نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے شرکاء دوست اور حمایتی ہیں جب کہ روس خطے میں ہرایک سے بہتر تعلقات کے لئے کام کررہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website