counter easy hit

وادی تیراہ میں طیاروں کی بمباری سے 12 دہشت گرد ہلاک، 3 ٹھکانے تباہ

12 terrorists killed in air strikes in the Tirah Valley 3 hideouts destroyed

12 terrorists killed in air strikes in the Tirah Valley 3 hideouts destroyed

جمرود:خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز  کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی تیراہ کے پہاڑی علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب مورگہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند جاں بحق اور اہم ٹھکانے تباہ ہو گئے تھے، مردان کے علاقے لوند خوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شادی سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ہنگو میں نامعلومموٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، پشاور کے علاقے متھرا سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website