yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، اگر تم مومن ہو

Yes 1 Webmaster December 21, 2015 1 min read
Jashn Eid Milad Un Nabi
Share this:
Jashn Eid Milad Un Nabi
Jashn Eid Milad Un Nabi

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
جب یہ تحریر لکھنے بیٹھاتو دیکھا دنیا بھر میں رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن میلادالنبی منایا جا رہا ہے۔ جلسے اور جلوس نکالے جا رہے ہیں، محفلیں سجائی جا رہی ہیں۔ تو دل باغ باغ ہو گیا، ویسے ہی مومن کی علامت ہی یہی ہے کہ آقاکی دنیا میں جلوہ گری کا ذکر ہو تو خوب خوشیاں منائے، پھر ایک خیال بھی ذہین میں آیا کہ ہم مسلمان اب نام کے مسلمان رہ گئے ہیں۔ بلکہ نام کے بھی کہاں ہم نے تو اپنے اپنے مسلک، مکتب کو اپنی پہچان بنا لیا ہے ۔حتی کہ مساجد پر بھی مسلک کے نام کی تختی لگا لی ہے۔ دل غم سے بوجھل ہو گیا۔ آج امت مسلمہ مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ ہم کو اس نقصان کا احساس بھی نہیں ہے۔ اسی سبب سے ہم ایک زوال زدہ قوم و امت بن چکے ہیں۔

ہمارے مسلمان بھائی آپس میں خانہ جنگی میں مصروف ہیں۔ صرف اور صرف مسلک کی بنیاد پر ایک ملک دوسرے مسلمان ملک پر اپنے مسلک کی بنیاد پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہیں ۔مسلمان یا مومن تو وہ ہوتے ہیں ،جو آپس میں نرم ہوں ۔اتحاد ،ایمان ،تنظیم ان کا طرہ امتیاز ہوتا ہے ۔ہم اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں ۔اور جو ہمارا اصل دشمن ہے اس سے دوستی کی ہوئی ہے ۔اللہ کے نبی ۖ اور اللہ کے پیغام کو بھول گئے ہیں ۔مسلمان بھائی بھائی ہیں ۔کافروں کو دوست نہیں بناتے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے بطور مومن و مسلم اپنی پہچان ختم کر لی ہے اور فرقوں کو اپنی پہچان بنا لی ہے۔

افسوس کہ اللہ کی جماعت اب متحد نہیں رہی اللہ کا فرمان ہے کہ”اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ایمان والوں کو دوست بنائے گا تو اللہ کی جماعت (کے لوگ)ہی غالب ہونے والے ہیں۔” اصل سبب ہم نے اسوہ رسول ۖ سے منہ موڑ لیا ہے ۔ اس خرابی کو دورکرنے کے لئے ہمیں آپ کے اس اسوہ مبارکہ کو اپنے لیے مشعل راہ بنانا چاہئے۔جس بابت اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ رسول ۖ کی زندگی میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہ ۔’بے شک رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے ، اس کے لئے کہ جو اللہ اور پچھلے دن کی امید رکھتا ہو اور اللہ کو بہت یاد کرے ۔” (الاحزاب) آج امت میں انتشار کی بڑی وجہ اپنے مسلک کے حق ہونے شدید اصرار ہے۔

اس آگ میں ہم اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہم نے صحابہ کرام کو بھی بانٹ لیا ۔قرآن کے تراجم و تفسیر میں اپنے اپنے فرقوں و مسالک کو سامنے رکھ کر فرق ڈال لیا۔اور اپنے بھائیوں کی تذلیل کرنے لگے اور اس بات کو بھول گئے ہیں کہ اسلام دوسروں کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا۔اللہ کے اس فرمان کو ہم بھول گئے کہ ”اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو عنقریب اللہ(ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ (خود) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے، وہ مومنوں پر نرم (اور) کافروں پر سخت ہوں گے۔”

ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبی ہے، آپ ۖ سے اصل محبت ہے ۔ آج کی سب سے بڑی سچائی اور حالات کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں (القرآن) اور ہم رسول رحمت کی تعلیمات پر عمل کریں اور ان کو عوام تک پہنچائیں۔

آپ ۖ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ۖ کی سیرت طیبہ کو زندگی کا راہبر بنایا جائے ۔ سیرت کو اپنانے کاذریعہ بنایا جائے ۔ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط بنانا چاہئے ۔ اور پوری زندگی کو سیرت اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں گزارنے کا عہد اور جذبہ پیدا کرنا چاہئے ۔ہماری زندگی کا مقصد کیا ہو ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے دین کو غالب کرنا۔اس کے لیے جد و جہد کرنا ۔پہلے خود پر اسلام نافذکرنا ۔پھر دوسروں کو دعوت دینا ۔دنیا میں ہر عظیم مقصدتک پہنچنے کے لیے قربانیا ں دینا ہی پڑتی ہیں، مقصد کا حصول جدوجہد کے نتیجے ہی میں ممکن ہوتا ہے ۔اس مقصد کی عظمت اتنی زیادہ ہے کہ قرآن پاک میں تین مرتبہ ایک ہی انداز اور یکساں الفاظ میں اسے دہرایا گیا ہے ۔”وہی (اللہ) ہے ،جس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہر دین پر غالب کر دے۔

اس راہ میں مشکلات تو آتی ہیں ۔جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حکم کے مطابق مکہ اور اس کے گرد ونواح میں دعوت دین کا کام شروع کیا تو آپ کی مخالفت میں قریش کے تمام سردار اٹھ کھڑے ہوئے ۔طرح طرح کی اذیتیں دی گئیں ۔ہجرت کرنا پڑی ۔ فتح مکہ کے وقت حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اس گھاٹی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ،آپ ۖنے فرمایا کہ اے جابر! تمھیں معلوم ہے کہ یہ کون سی جگہ ہے ؟ جب انھوں نے لاعلمی ظاہر کی تو آپ ۖ نے فرمایا : ”یہ شعب ابی طالب ہے ، جہاں ہم لوگوں کو تین سال تک مقید رکھا گیا۔ ہمارے بچے بھوک سے بلبلاتے رہے ، ماؤں کی چھاتیوں میں دودھ تک خشک ہوگئے تھے اور ہم لوگ درختوں کے پتے اور چھال کھانے پر مجبور کردیے گئے تھے۔

آج امت کے ہر فرد کوشدید ضرورت ہے کہ وہ سیرت رسول ۖ کا مطالعہ اس نقط نظر سے کرے کہ موجودہ حالات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے کیا درس فراہم کرتی ہے۔ اللہ کا ارشاد ہے اگر تم مومن ہو تو کامیاب ہو جائوگے ۔یہا ں میں پھر وہی بات دوبارہ کرنا چاہتا ہوں، شاید کہ اتر جائے کسی دل میں میری بات۔ ہم کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا چاہئے اور تفرقے میں نہیں پڑنا چاہئے ۔یہ تفرقہ ہی ہماری ناکامی اور زوال کا سبب ہے ۔قرآن کا حکم ہے ”دل شکستہ نہ ہو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistani Candidate
Previous Post سپین کے پارلیمانی انتخابات، دو پاکستانی امیدوار پارلیمنٹ میں پہنچنے میں ناکام
Next Post آپ کو کس نے روکا ہے؟ زرداری صاحب آپ جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں
Zardari

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.