counter easy hit

سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ملزمہ ماہین ظفراور جج خرم علی خان سے متعلق ریمارکس دیئے کہ جب راضی نامے کی حیثیت نہیں تو ضمانت کی بھی کوئی اہمیت نہیں،دونوں کی ضمانت منسوخ کرسکتےہیں ، گرفتار ہوں گے تو خود ہی ضمانت بھی لیں گے،موجودہ شواہد کی روشنی میں ٹرائل کورٹ جرم کی دفعات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

Hearing of Tayyaba torture case in SC

Hearing of Tayyaba torture case in SC

سپریم کور ٹ میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ اس خاتون کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی جو گھروں کو بچیاں فراہم کرتی ہے، اس کیس میں پردے کے پیچھے ملزمان کو تحفظ فراہم کیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اگر آج طیبہ بیٹی کے کیس میں ہم نے اختیارات سے تجاوز کیا تو کل اور بھی درخواستیں آ جائیں گی، کیا اس کیس کو دائرہ اختیار سے باہر دوسری عدالت بھجوایا جا سکتا ہے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہاں معاملہ یہ ہے کہ کیس میں ملوث ہونے والا عدلیہ کا حصہ ہے۔چیف جسٹس کا استفسار کیاکہ ہمارے سامنے یہ معاملہ بھی ہے کہ کس عجلت سے اس کیس کا فیصلہ کیا گیا ،ہم اس بات کو بالکل نظر انداز نہیں کر رہے، اس معاملے پر معاونت چاہیے کہ ٹرائل کیس کو اسلام آباد سے پنڈی کورٹس کے دائرہ اختیار میں بھجوا سکتے ہیں کہ نہیں ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ خرم علی خان آئے ہیں یا نہیں۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ خرم علی خان کو نوٹس نہیں کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ بہت پریشانی ہو رہی ہے کہ ہمارے قانون میں ایسی بچی کا کوئی تحفظ موجود نہیں، وسیع معاملہ ہے ، دیکھنا ہے یہ بچے کدھر سے آتے ہیں؟ بچوں کوملازمت پر کون رکھواتا ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ میری غلطی نہیں یہ قانون بنانے والوں کی غلطی ہے، ناقابل ضمانت جرم کی دفعات شامل ہو سکتی ہیں یا نہیں جائزہ لیں۔بچوں کو ملازمت پر رکھوانے کا معاملہ 3 ہفتوں کےلیے ملتوی کر دیا گیا۔مقدمے کو دوسری عدالت منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website