counter easy hit

حافظ سعید کی نظربندی حکومتی پالیسی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظربند ی کافیصلہ حکومتی پالیسی ہے، پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا،ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

Hafiz Saeed's house arrest is government policy, DG ISPR

Hafiz Saeed’s house arrest is government policy, DG ISPR

راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنر ل آصف غفور نے کہاکہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت ہمسایہ ملک ہے،ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے تا ہم جنگ نہ کرنے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں میں تمام اداروں کا حصہ ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر کارروائی کی ہے،ملک بھر میں 26 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70ہزارسےزائد پاکستانیوں نے جان دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم امن و امان کے بہترماحول میں سانس لے رہے ہیں،کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ بچے کھچے دہشت گردوں کا صفایاکیا جاسکے۔ میڈیا سے بات چیت میں میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے اپنے مورچے کا سپاہی ہے،ضرب عضب کے وقت قبائلی بھائیوں نے نقل مکانی کی ان میں سے 84 فیصدواپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے، افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں،خواہش ہے کہ افغانستان میں جلد امن قائم ہو تاکہ افغان مہاجرین واپس جاسکیں۔افغان قیادت کو کہا گیا دہشت گردی کے روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے،افغانستان میں امن کے قیام کے لیے جو بھی ہوسکتا ہے ہم کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج میں سپاہیوں کا سب سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے،کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومت پاکستان نے بھارت سے رابطہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website