yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

محکمہ صحت پنجاب اور ٹی ایچ کیو ہسپتال

MH Kazmi May 5, 2017 1 min read
Health Department Punjab and THQ Hospital
Share this:

سارے جہانوں کے تاجدار نبی آخر الزماں جناب ِ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی خدمت خلق کا بہترین نمونہ دکھائی دیتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کو تکلیف اور بیماری میں دیکھ کر بے چین ہوجاتے ہیں۔ بیماروں کی عیادت فرماتے اور شفقت کا برتاو¿کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماروں کی عیادت کو اعلیٰ درجہ کی نیکی قرار دے کر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑے بڑے انعامات کی بشارت سنائی اور عیادت کرنے کے آداب سکھائے، دعائیں بتائیں اور اسے ثواب کا حصول قرار دیا۔ فرمایا”کہ جو کوئی صبح کے وقت کسی بیمار کی بیمار پرسی کرتا ہے تو شام تک فرشتے اس کی مغفرت کی دعا مانگتے ہیں اور جب شام کو عیادت کرتا ہے تو صبح تک فرشتے اس کی مغفرت کے لیے بارگاہ الٰہی میں دعا کرتے ہیں۔“
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی بیمار کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو واپسی تک وہ جنت کے میوے چنتا رہتا ہے۔ ارشاد ہوا کہ ”جب کوئی کسی کی بیمار پرسی کے لیے جائے تو اس کے ہاتھوں اور پیشانی پر ہاتھ رکھے اور اس کو تسلی اور دلاسا دے اور اس کو شفا پانے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔“ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جو شخص مریض کی عیادت کرتا ہے آسمان سے ندا کرنے والا ندا کرتا ہے تجھ کو خوشی ہو تیرا چلنا اچھا ہے تو نے جنت میں ایک بڑا مقام حاصل کرلیا ہے(مشکوٰة) میدان جنگ میں اکثر صحابیات ؓنے زخمیوںکی تیمارداری اور مرہم پٹی کر کے خدمات انجام دیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماروں کی عیادت کو ایک فریضہ سمجھا اور اپنے بدترین دشمنوں کی بیمار پرسی بھی ان کے گھر جا کر کی۔ سبحان اللہ ! فرمان ِ عالی شان جناب رسالت مآب ﷺقیامت کے دن اللہ تعالیٰ دریافت فرمائے گا کہ اے آدم کے بیٹے! میں بیمار پڑا تو میری عیادت تونے نہ کی۔ وہ کہے گا ”اے میرے پروردگار تو تو سارے جہان کا مالک تھا میں تیری عیادت کیوںکر کرتا۔فرمائے گا میرا بندہ بیمار ہوا مگر تونے اس کی عیادت نہ کی۔ اگر کرتا تو مجھے اس کے پاس پاتا۔
تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر گزشتہ روز جانے کا اتفاق ہوا ،یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ یہ پرائیویٹ ہسپتال ہے یا سرکاری ، صاف شفاف حالانکہ مریضوں کا کافی رش تھا۔ یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر کو متحرک ہوئے کوئی زیادہ عرصہ نہیں ہوا ، ہسپتال کی چمک دھمک کی ایک وجہ نئی بلڈنگ کا ہونا بھی ہے جس سے انکار مشکل ہے مگر ہسپتال کے سربراہ کی صلاحیوں کا اعتراف کئے بغیر بھی کوئی چارہ نہیں کیونکہ بہت سی نئی بلڈنگ ( سکولوں اور ہسپتالوں) کی عدم توجہکی وجہ سے ” بھوت بنگلہ “ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر میں گائناکالوجسٹ، ڈینٹل سرجن اور ہارٹ سپیشلسٹ کی سیٹوں کے بغیر لوگوں کا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صرف ” نوکری “ سمجھ کر کام نہیں کرتی بلکہ ” خدمت خلق “ کے جزبہ سے سرشار ہے جس کا سہرا ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ ایم ایس ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر جاتا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ کو سرائے عالمگیر کے سماجی و رفاحی اور صحافی حلقے ” حقیقی مسیحا “ قرار دیتے ہیں ، ڈاکٹر صاحب کی شبانہ روز کاوشوں سے دن بدن او پی ڈی تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر میں مریضوں کا اضافہ عملی ثبوت ہے۔
میڈیکل سپریڈینٹ تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ وہ مسیحا ہے جو کام تو سرکاری ہستال میں کر رہے مگر سماجی حلقوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ، جس کا ثبوت اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ دوران ملاقات الپوران ویلفیئر سوسائٹی پوران کے صدر راجہ سرور لمبر ، نوجوان صحافی محمد انعام الحق مرزا بندہ ناچیز( ڈاکٹر تصور حسین مرزا سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ) سرائے عالمگیر کی مخیر شخصیات نے ایمرجنسی ادویات ، انجیکشنز اور اپریشن تھیٹر کے لئے اے سی، ٹھنڈے پانی کی سہولت سمیت تما م بنیادی ضرورتوں میں حکومت اور تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹر ظفر مہدی ایم ایس ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر پر اعتماد کرتے ہوئے مکمل تعاون کرتے ہیں، جو سرائے عالمگیر کے عوام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔!
حیرانگی کی انتہا اس وقت ہوئی جب ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ نے بتایا کہ ہسپتال کی میٹنگ کر ہرا تھا جس میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ، میڈیکل آفیسرز اور درجہ چہارم کے ملازمین بھی شریک تھے کہ میں نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاطف جاوید نے میرا حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے، اگر میں بحثیت ” ایم ایس “اسکی رپورٹ کرتا تو پھر اُس کو نوکری سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے مگر میں ہسپتال کے پورے عملے کو ” ایک کنبہ “ سمجھتا ہوں ، مجھے ہسپتال کی دیکھ بحال اور مریضوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں، افسوس چند لوگوں نے میری کاوشوں کو سراہنے کی بجائے میری خلاف پراپوگنڈا شروع کر دیا ہے۔ میری نیت صاف ہے ، ان شااللہ جہاں بھی رہا اپنی خداداد صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ” دکھی انسانیت “ کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا رہوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ ایم ایس سول ہسپتال سرائے عالمگیر نے بتایا کہ میں نے اپنے سینئرز کو کہہ دیا ہے کہ ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیرمجھے رکھا جائے یا ڈاکٹر عاطف جاوید کو کیونکہ ہم ونوں اگر اکٹھے ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر رہے تو پھر قوانین کے تحت کام کرنا بحثیت ایم ایس مشکل ہے۔ اور مریضوں کی دیکھ بحال کے لئے ” اصولوں پر سودے بازی “ میرا شیوا نہیں
محکمہ صحت پنجاب سے گزارش ہے خدا رہا دکھی سسکتی اور تڑپتی انسانیت کے دکھوں دردوں کو اگر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیرکی صورت میں مسیحا میسر آیا ہے تو ” سیاست اور انا پرست کے بُت “ پر قربان ہونے سے بچایا جائے

تحریر :۔  ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
End of tensions
Previous Post پرشانیوں کا خاتمہ
Next Post نارووال: شب برات کے حوالے سے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کا جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ میں خطاب
Narowal: Allama peer Mohammad Tabassum Bashir awaisi addressing titled with Shab-e-Baraat in Hanafia Naqshbandia rizvia Mosque

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.