counter easy hit

کوئی بھی معزز جج کمیشن کی سربراہی کو تیار نہیں :خورشید شاہ

headed by Shah

headed by Shah

چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ اب ہمارا نہیں رہا :اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
اسلام آباد (یس اُردو) اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کوٖئی معزز جج کمیشن کا سربراہ بننے کو تیار نہیں ، چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ اب ہمارا نہیں رہا ۔ ادھر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کرلیا ہے ، پانامالیکس اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔ پانامائے اعمال منظر عام پر کیا آئے ، سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لئے ، ہر طرف ایک تہلکہ مچا ہوا ہے ۔ پانامہ ، پانامہ ، پانامہ ، کہیں کمیشن کا شور و غوغا ، کہیں تحقیقات کا مطالبہ ، نئی حکمت عملی ، نئے سیاسی داؤ پیچ اور مشاورتوں کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 4 رکنی کمیٹی خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے اور ان کے سامنے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز رکھی جائے ۔ خورشید شاہ نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ دھرنے میں شامل نہیں ہو گی ۔ کسی کے گھر کی چار دیواری کے باہر دھرنا نہیں دینا چاہتے ۔ خورشید شاہ نے کہا کوٖئی معزز جج کمیشن کا سربراہ بننے کو تیار نہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ اب ہمارا نہیں رہا ۔ ادھر گوروں کے دیس میں مقیم سابق صدر آصف زرداری نے رحمان ملک کو لندن طلب کرلیا ہے ۔ رحمان ملک کا کہنا ہے معمول کی مشاورت کے سلسلے میں جا رہا ہوں ۔ پانامالیکس اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی