counter easy hit

اونٹ کے منہ میں زیرہ ، حیدر آباد میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے صرف 1000 سرنجیں جاری

1000 The syringes

1000 The syringes

ضلع میں حفاظتی ٹیکے لگانے کے 75 مراکز قائم ، صوبائی محکمہ صحت نے دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ایکشن لے لیا
حیدر آباد (یس اُردو ) حیدر آباد میں پیدائشی بچوں کو لگائے جانے حفاظتی ٹیکے نہ ملنے کی دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کا صوبائی محکمہ صحت نے نوٹس لیے لیا ، پورے حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے لیے صر ف ایک ہزار سرنجیں جاری کردی گئیں ۔ حیدرآباد ضلع میں پیدائشی بچوں کو لگائے جانے حفاظتی ٹیکوں کی سرنج گزشتہ برس نومبر دو ہزار پندرہ سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری نہ کئے جانے کی دنیا نیوز نے خبر نشر کی جس کا صوبائی محکمہ صحت نے فوری طور پر نوٹس لے لیا ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکوں نے ایک ہزار سرنج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو بھیج دی ہیں ۔ حیدرآباد محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے 75مراکز ہیں ۔ ایک ہزار سرنج کی کس طرح تقسیم کی جائے جبکہ حیدر آباد ضلع میں ہر مہینے چھے ہزار سرنج کی ضرورت ہے