yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کل وہ بے گھر تھا،آج وہ عطیات دیتا ہے

MH Kazmi October 16, 2016 1 min read
He was homeless, she grants
Share this:
He was homeless, she grants
He was homeless, she grants

ڈانوان سمتھ (Donovan Smith)جانتا ہے کہ محتاج ہونا کتنا تلخ ہے۔ جب اس کی اکیلی ماں کی نوکری چلی گئی اور ان کا گھر بھی نہ رہا تو وہ نیو میکسیکو کے بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں رہا۔ لگ بھگ چھ ماہ کے لئے اس کا ٹھکانہ نیو میکسیکو کے شہر Albuquerque میں ہینڈرسن ہاؤس رہا۔ اور یہ سب پانچ سال پہلے کے واقعات ہیں۔

اب ڈانوان کا اپنا آن لائن کاروبار ہے جس کے ذریعے وہ ایلو ویرا اور بکری کے دودھ سے غسل کا خوشبودار صابن تیار کرکے  فروخت کرتا ہے۔ صفر سے شروع ہونے والے اس کاروبار نے وقت کے ساتھ ساتھ غیر معمولی ترقی کی اور اب وہ مختلف فلاحی تنظیموں کی مدد کرنے کے قابل بھی ہوچکا ہے ۔13 سالہ سیاہ فام ڈانوان ابھی تک اپنی کمائی سے رقوم اس فلاحی تنظیم کو عطیہ کر چکا ہے جس نے بے گھر ہونے کے دور میں اس کی اور اس کی والدہ کی مدد کی تھی۔اس کے علاوہ وہ صابن کی ایک بڑی کھیپ بھی اس ادارے کو دے چکا ہے تا کہ اس کی یہ پروڈکٹ بھی ضرورت مندوں کو مفت میسر ہو۔

اسے بے شمار اعزازات ملے جن میں صدر اوباما اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اس کے نام لکھے گئے وہ خطوط بھی شامل ہیں جن میں انھوں نے اس کی سماجی خدمات کو بہت پرجوش طریقے سے سراہا ہے۔ صدر اوباما ڈانوان کے نام اپنے خط میں لکھتے ہیں: ’’مجھے امید ہے کہ آپ کو اپنے کارناموں پر فخر ہو گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ اپنے کام کو مکمل جانفشانی سے کرتے ہوئے اور ایک انسانی مقصد کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے آپ ہم سب دنیا میں رہنے والوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔آپ جیسے نوجوان کل کے رہنما ہیں، اور آپ نے مستقبل سے وابستہ میری امیدوں کو جلا بخشی ہے۔‘‘

ڈانوان نے یہ سب اور بہت کچھ صرف تیرہ سال کی عمر میں حاصل کیا۔ اس کی والدہ کیزے فلپ سمتھ نے امریکی  اخبار واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’وہ ہمیشہ سے انتہائی ذہین اور عقلمند ہے۔ وہ شروع سے ہی ایک منفرد بچہ رہا۔ہمیشہ سمجھدار اور خیال رکھنے والا انداز زندگی اس کا اثاثہ ہے۔اس کی ماں ہونا میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں۔‘‘

He was homeless, she grants
He was homeless, she grants

ڈانوان کی والدہ فلپ سمتھ نے چار سال تک نیوی میں ملازمت کی اور زخمی ہونے کی وجہ سے طبی بنیادوں پر اسے ملازمت سے دستبردار ہونا پڑا۔اس کے بعد فلپ سمتھ نے بطور شیف کچھ عرصہ ملازمت کی لیکن اپنی صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس کے بعد وہ کسی نئی ملازمت کے لیے تیار نہ ہو سکی۔

2011ء میں فلپ سمتھ اپنے بیٹے کے ہمراہ جارجیا سے Albuquerque میں قائم کئے گئے بے گھر سابق فوجی خواتین ملازمین کے لئے قائم کئے گئے شیلٹر ہوم میں منتقل ہو گئیںجبکہ ان کا بڑا بیٹا اور بیٹی رشتہ داروں کے ساتھ رہنے لگے۔ چھ ماہ کے بعد اسے معذوری کے سرکاری الاؤنسز ملنا شروع ہو گئے اور انہیں سابق فوجیوں کی ہاؤسنگ سکیم میں رہائش بھی مل گئی۔

ڈانوان نے 2014ء میں گیارہ سال کی عمر میں صابن بنانے کا کام شروع کیا۔ اس کی ماں نے اسے صابن سازی کی بنیادی باتیں سکھا دی تھیں جبکہ مزید تعلیم اس نے اس کام کی باقاعدہ کلاسز لے کر حاصل کی۔

اس کی ماں کے مطابق یوں تو اس نے مختلف اقسام کے صابن بنائے لیکن وہ اپنی چند مخصوص پروڈکٹس کی وجہ سے مشہور ہے جو بظاہر ڈونٹ، مکئی کے بھٹے ، بسکٹ ، آئس کریم ، برگر اور انڈوں کی طرح دِکھتے ہیں۔

پہلے پہل وہ اپنی مصنوعات خود فروخت کرتا تھا اور اس مقصد کے لئے اس نے Albuquerqueریل یارڈ مارکیٹ میں ایک کھوکھا حاصل کیا جہاں وہ ہر ویک اینڈ پر دکان سجاتا تھا۔وہ ہر اتوار کو صبح چار بجے اٹھتا تھا اور اپنے تیار کردہ صابن گاڑی میں رکھ کے مارکیٹ چلا جاتا تھا۔یوں یہ کاروبار ترقی کرتا ہوا آج ایک شاپنگ ویب سائٹ Etsy پر ایک آن لائن شاپ کا روپ دھار چکا ہے جہاں پر ڈانوان اب تک سینکڑوں آرڈر لے چکا ہے۔

گھر پر تعلیم حاصل کرنے والے اس ساتویں جماعت کے طالب علم نے اپنے آن لائن کاروبار کا نام Toil and Trouble بھی خود رکھا ہے جو کہ اس نے شیکسپیئر کے ایک کردار ’’میکبتھ‘‘ سے متاثر ہو کر رکھا۔یادرہے کہ وہ شیکسپیئر کا مداح ہے۔

اگرچہ ڈانوان کے کام نے کافی توجہ حاصل کی مگر یہ اس کی منزل نہیں۔ ایک ٹیلیفون کال کا جواب دیتے ہوئے اس نے کہا: ’’ میں کچھ نہیں جانتا، بس میں مدد کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے صرف یہ سوچا کہ لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے اور میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

He was homeless, she grants
He was homeless, she grants

حال ہی میں Albuquerque کی ایک دس سالہ لڑکی وکٹوریہ مارٹنز(جسے منشیات دے کر اس کا ریپ کیا گیا اور موت کے گھاٹ اتار دیا گیا)کی دردناک موت نے ڈانوان کو ایک نیا مقصد دیا۔اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کے استحصال کے متعلق مہم شروع کی۔

وکٹوریا کی المناک موت کے فوراً بعد فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے ایک مختصر ویڈیو پیغام میں ڈانوان کا کہنا تھا: ’’میری والدہ اور میرابھائی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور وہ میری حفاظت کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہر بچے کو یہ تحفظ حاصل نہیں ہے۔نیو میکسیکو میں حال ہی میں ایک دردناک واقعہ ہوا ہے اور ایسے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔اگر آپ ایک ایسے بچے ہو جس کا استحصال ہوا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ آپ بہادر بنو اور ایسے بڑے تلاش کرو جن پر آپ کو اعتماد ہو، اور انہیں بتاؤ کہ آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ انہیں اس وقت تک بتاتے رہو جب تک کہ وہ آپ کی بات پر کان نہ دھریں۔ کیونکہ کسی کا آپ کا استحصال کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔‘‘

اس ویڈیو کے انٹرنیٹ پر آنے کہ کچھ دنوں بعد ڈانوان Albuquerque Journal کے ادارتی صفحے کا موضوع بن گیا۔ مذکورہ رسالے کا ادارتی بورڈ یوں رقمطراز ہے: ’’ایک ساتویں جماعت کے لڑکے نے گزشتہ دو سال یہ ثابت کرنے میں صرف کیے کہ ایک اکیلی ماںکے سا تھ بے گھر ہونے کے عذاب کو جھیلنا انسان کو عظمت کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔ ‘‘

He was homeless, she grants
He was homeless, she grants

یہ ادارتی بورڈ ڈانوان کو McDonald146s 365Black Community Awards کی طرف سے Youth Choice Award ملنے کے بعد لکھا گیا۔ یہ اعزاز اسے ’’ٹیلی وژن انٹرٹینمنٹ بلیک‘‘ کی طرف سے نشر کی گئی ایک تقریب میں دیا گیا۔یہ اس لڑکے کی قومی ٹی وی پر پہلی حاضری نہیں تھی۔ وہ ’’دی شو لطیفہ کوئین‘‘ کے خصوصی فیچر کا حصہ بھی رہاہے۔ سینٹ مارٹن ہاسپٹلٹی سنٹر کے کیلے ٹلرسن شو میں یوں کہتے ہیں: ’’ وہ امیر بننے کی کوشش نہیں کر رہا، بلکہ وہ تو ان لوگوں کو لوٹانا چاہتا ہے جنہوں نے اس کی مدد کی۔‘‘

اگر آپ نے فلم ’’ری سرجنس:ڈے انڈیپنڈیسن‘‘ دیکھی ہو تو آپ نے اِس کی جھلک دیکھی ہوگی۔ڈانوان  نے اس فلم میں Marcus کا ایک معمولی کردار نبھایا تھا۔

اپنی ان کامیابیوں کے باوجود ڈانوان اپنی عمر کے بچوں کی طرح کا ہی ہے۔مثال کے طور پر اسے اپنے ایکس۔باکس پر ویڈیو گیمز کھیلنا پسند ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے گیمز بہت پسند ہیں اور اس کے پاس ان کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

حالیہ مہینوں میں ڈانوان صابن نہیں بیچ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ تھوڑا بریک لینا چاہتا ہے اس لئے اس نے عارضی طور پر اپنی آن لائن دکان کو بند کردیا ہے لیکن اس کا عطیات دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

وہ بے گھر ہونے کے متعلق بچوں کی کتابوں کی سیریز لکھنے کے متعلق بھی پُر امید ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کرب سے خود گزرنے کے بعدوہ ان بچوں کی مدد کرنا چاہتا ہے جو اس آزمائش کا شکار ہیں۔

اب تک ڈانوان کو مکڈونلڈ کمیونٹی چوائس ایوارڈ،این ایم ڈسٹنگویشڈ پبلک سروس ایوارڈ،اے ایل ایے گڈ ڈیڈ ایوارڈ، اے بی کیو گڈ سمیریٹن ایوارڈ 2016ء مل چکے ہیں۔

(امریکی خاتون صحافی کرسٹائین گویراکی یہ رپورٹ9 ستمبر 2016ء کو دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی جس کا ترجمہ یہاں پیش کیا گیا)

 

 

 

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
However, the oldest center of the Nile cultivation and trade in India
Previous Post ملتان، برصغیر میں نیل کی کاشت اور تجارت کا قدیم ترین مرکز
Next Post صرف9 فیصد پاکستانی دیہاتی لڑکیاں میٹرک تک پہنچ پاتی ہیں
Only 9 percent of rural girls could reach metric

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.