اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کے لیےپاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، زخمی بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔ زخمی بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔








