counter easy hit

ریماخان فیملی کیساتھ خوش ،شوبز میں واپسی کو رد کردیا

Happy family with Reema Khan,

Happy family with Reema Khan,

شادی کے بعد کتنی خوش ہوں اس کو الفاظ میں بیان بھی نہیں کرسکتی :اداکارہ
لاہور (یس اُردو) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ فیملی کے ساتھ بہت مصروف ہوں فی الحال شوبزمیں واپسی نہیں ہوگی ،فلم انڈسری کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے باتوں کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو بد قسمتی سے نہیں کئے جا رہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ریما خان نے کہا کہ میں شادی کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ کتنی خوش ہوں اس کو الفاظ میں بیان بھی نہیں کرسکتی اس لئے آج کل میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوزہے اور شوبز میں واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن فلم انڈسڑی کی ترقی کیلئے پہلے بھی دعا گوتھی اور آئندہ بھی فلم انڈسڑی کی ترقی کے لئے دعاکرتی رہوں گی ۔