counter easy hit

جاوید عظیمی کی اسلام آباد مراقبہ ہال کے زیراہتمام قلندر بابا اولیا کے عرس مبارک کی تقریب میں شرکت

Haji Javeed Azeemi

Haji Javeed Azeemi

ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمینے اسلام آباد مراقبہ ہال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب عرس قلندر بابا اولیائ میں شرکت کے لئے پہنچے تو نگران مراقبہ ہال اسلام آباد قاضی مقصود احمد عظیمی اور دیگر انتظامیہ نے پر تپاک استقبال کیا اور آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اس روحانی با برکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جاوید عظیمی نے کہا کہ حضورنبی کریم ۖکے علوم کے وارثین اولیاء اللہ اور صوفیائے کرام نے احیائے اسلام اور تعلیمات رسول ۖ کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کاوشوں سے لاکھوں ہندوں کو مشرف با اسلام کیا، موجودہ دور جدید ٹیکنا لوجی اور شعور کی بلندی کا دور ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلسلہ عظیمیہ کے امام سیدنا محمد عظیم برخیاء المعروف حضور قلندر بابا اولیائ نے خاتم الانبیاء حضرت محمد ۖ کی تعلیمات کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈحال کر عوام الناس تک منتقل کیا۔

حاجی جاوید عظیمی نے کہا کہ میںیہ بات انتہائی مسرت سے بیان کر رہا ہوں کہ سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہالز پاکستان سمیت پوری دنیا میں سو کی تعداد سے زائد ہیں جو اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول اکرم ۖ کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔نگران مراقبہ ہال اسلام آباد قاضی مقصود احمد نے اپنے خطاب میں اولیاء کرام کی دینی خدمات اور صاحب عرس کو خیراج عقیدت پیش کیا۔

درود و سلام کے بعد قاضی مقصودنے اجتمائی دعا بھی کروائی بعد ازاں حاضرین کی تواضع لنگر سے کی گئی۔یاد رہے اس تقریب میں مراقبہ ہال ویانا کے کو آرڈینٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی نے بھی شرکت کی۔

Urs

Urs

Urs

Urs

Urs

Urs