counter easy hit

آن لائن ہیرا پھیری ۔۔۔۔پاکستان آنے سے قبل ہی نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ کیا کارروائی ڈال دی گئی؟ تازہ ترین خبر آگئی

لندن; سابق وزیر اعظم نوازشریف اورمریم نواز کے ساتھ شرارت کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن واپسی کی ٹکٹس کے پی این آر جاری کرنے پر کسی نے آن لائن ہیر پھیر کردی۔نوازشریف اور مریم نواز کی شہریت کے خانے میں بھارت لکھ دیا گیا۔ای میل میں کرپشن ڈاٹ ماسٹر پی کےایٹ جی میل لکھ دیا گیا۔

نواز شریف اور مریم نوازکے ساتھ یہ ہیرا پھیری کس نے کی اس متعلق ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا تا ہم لندن سے پاکستان واپسی کے ٹکٹس پر نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ اتنی بڑی شرارت کا پیش آنا واقعی حیران کن ہے۔جب کہ دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے 13 جولائی بروز جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے ابوظہبی لے جانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ کینسل ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتحاد ائیر ویز کی لندن سے ابوظہبی جانے والی پرواز کینسل ہو گئی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے نجی ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 پر بُکنگ کروائی تھی ای وائے 18 نے لندن سے ابوظہبی آنا تھا جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے اتحاد ائیرلائنز کی پرواز اے وائے 243 سے لاہور پہنچنا تھا۔لندن سے ابوظہبی جانے والی پرواز کینسل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر سوالات اُٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کو آج شام لندن سے روانہ ہو کر براستہ ابوظہبی لاہور پہنچنا تھا لیکن اب فلائٹ کینسل ہونے کے بعد نواز شریف

اور مریم نواز کی وطن واپسی مؤخر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ نے بھی نیب کو دو ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیئے ہیں ، ایک ہیلی کاپٹر لاہور ائیر پورٹ جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر اسلام آباد میں موجود ہوگا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کے لیے لندن سے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں سے لاہور کے لیے ان کی پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال اور جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال قید اور جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کو پہلے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔رات گئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی ابوظہبی پہنچ چکے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا دیئے گئے۔ابوظہبی سے روانہ ہونے کے بعد دونوں کو شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنا تھا تاہم پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جس کے باعث نوازشریف اور مریم نواز 8 بجے کے قریب لاہور پہنچیں گے،ائیرپورٹ حکام کے مطابق 90 منٹ کی تاخیر کے باعث طیارہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور رات پونے 8 بجے لاہور پہنچے گی۔